Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ماں بننے کی نعمت دی جو زمین پر جنت ملنے جیسا تجربہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی 2026 میں اپنی زندگی کی دوسری خوشی کی منتظر ہیں جو کہ ایک بیٹی ہے۔ کیرولین لیویٹ نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے اور میرے شوہر کے لیے کرسمس کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میرے شوہر اور میں اپنے خاندان میں ہونے والے اس اضافے پر بے حد خوش ہیں اور اپنے بیٹے کو بڑے بھائی کے روپ میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وائٹ ہاؤس میں خاندانی اقدار کے حامی ماحول نے انہیں حوصلہ دیا۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس میں دوران ملازمت حاملہ ہونے والی پہلی خاتون عہدیدار بن گئی ہیں۔ تاہم اس دعوے کی تصدیق یا تردید کسی مستند ذرائع نہیں ہوسکی البتہ یاداشت کی بنیاد پر اسی گمان کو کافی تقویت مل رہی ہے۔    

from The Express News https://ift.tt/Z1DK8Qh

Post a Comment

0 Comments