Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے جمعے کو بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان ذوالقرنین نے بتایا کہ قریشی موڑ کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب امن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

ذوالقرنین کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔

ریسکیو1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے پانچ لاشوں اور 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔
جمعہ, جنوری 23, 2026 - 23:00
Main image: 

<p style="direction:rtl">31 جنوری، 2023 کو پشاور میں دھماکے کے بعد ایک پولیس اہلکار ایمبولینس کے لیے راستہ ہموار کر رہا ہے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں ’خود کش‘ دھماکہ، 5 افراد جان سے گئے


from Independent Urdu https://ift.tt/l6qcLw0

Post a Comment

0 Comments