Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

سندھ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں جمعے کی شب ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 ریسکیو اور فائربریگیڈ کے اہلکار آتشزدگی کے مقام پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایدھی ترجمان محمد اویس نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ لانڈھی میں پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق اس واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

حالیہ دنوں میں کراچی میں آتشزدگی کے کئی چھوٹے بڑے واقعات ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

17 جنوری 2026 کو کراچی کے شاپنگ مال گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 60 سے زیادہ افراد جان سے گئے تھے۔

جبکہ دو فروری کو صدر کی ایک موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد اس آگ پر بغیر کسی بڑے نقصان کے قابو پا لیا گیا تھا۔

جبکہ نومبر 2023 میں کراچی کے RJ شاپنگ مال میں نومبرکو لگنے والی آگ میں کم از کم 11 افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ماہرین کے مطابق کراچی میں آگ لگنے کے واقعات زیادہ تر شارٹ سرکٹ، ناقص وائرنگ، گیس لیکیج، حفاظتی انتظامات کی کمی اور غفلت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

کراچی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی میں ہر سال ہزاروں آگ کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جمعہ, فروری 6, 2026 - 22:30
Main image: 

<p>سندھ پولیس کے مطابق 6 فروری 2026 کی شب لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی (سکرین گریب/ شاہد حسین)</p>

type: 
SEO Title: 
کراچی: لانڈھی میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری


from Independent Urdu https://ift.tt/9XysrKp

Post a Comment

0 Comments