وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 135 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے فی لیٹر ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے زرعی شعبے، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہوگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاگت کم نہ کی گئی تو کاشت کاروں کی محنت ضائع ہوجائے گی، گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے کسانوں کی لاگت کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی مالیاتی نظم و نسق اور اقدامات کے ذریعے اپنا حصہ ڈالا ہے،
وزیراعظم نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی فراہمی بدستور جاری رہے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ خطاب میں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا تھا، ہم نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا.
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے، عوام کے مفاد سے بڑھ کر کچھ عزیز نہیں ہے، قومیں صرف حکومتی فیصلوں سے نہیں قومی جذبے اور ایثار سے ترقی کرتی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یگانگت سے آگے بڑھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MVxRgv1
0 Comments