پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
جمعے کو دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا تاہم ابتدا میں ہی فخر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے بالترتیب 50 اور 25 رنز بنائے۔
کوشل پریرا نے ایسے موقع پر ٹیم کو سمبھالا اور 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
قلندرز کے ٹمال ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

<p>لاہور قلندرز کے سلمان مرزا (ر) 23 مئی کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستان سپر لیگ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ایلیمینیٹر میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے رسی وین ڈیر ڈوسن کی وکٹ لینے کے بعد ساتھی ساتھیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/hTfPd1r
0 Comments