گلگت کے ضلع غذر کے مقام شاہراہ تھک بابو سر پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں 3 جاں بحق سیاحوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 15 سے زائد لاپتہ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ تھک بابوسر پرسیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ اور دریا کے پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد شاہراہ پر سیلابی ریلے نے تباہی مچائی۔ سیلاب کے نتیجے میں بابوسرروڈ پرسیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، جس کے بعد ریسکیو کے دوران 4 سیاحوں کو بچالیا گیا جبکہ 3 لاشیں برآمد ہوئیں اور 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ 4 سیاحوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 3 سیاحوں کی لاش نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورت حال کے باعث کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے، گھروں سے رابطہ منقطع ہے۔ ترجمان جی بی حکومت کے مطابق شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیکنڑوں سیاحوں کو حکومت نے ریسکیو کیا ہے، سینکڑوں سیاحوں کو مقامی آبادی نے پناہ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
from The Express News https://ift.tt/YhiHboE
0 Comments