Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی انتظامیہ نے اتوار کی شب بتایا کہ تحصیل گلستان میں گاڑی میں نصب بم کے دھماکے میں دو افراد جان سے چلے گئے جبکہ 11 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان داوڑ نے انڈپینڈنٹ اردو کو کمرشل مارکیٹ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کی۔

  ڈپٹی کمشنر  قلعہ عبداللہ ریاض داوڑ نے بتایا کہ ’دھماکے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ شام کے وقت ہونے والا یہ واقعہ ابتدائی طور پر کار بم دھماکہ  معلوم ہو رہا ہے۔

’حملے میں عام لوگ نشانہ بنے ہیں۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو  ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔‘

ڈی سی نے کہا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے لیے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک بیان میں کہا کہ قلعہ عبداللہ میں گلستان مارکیٹ میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’دہشت گردی قومی سلامتی کے خلاف جنگ ہے۔ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔‘

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ شدت پسندوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان کئی دہائیوں سے بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کا سامنا کر رہا ہے، جہاں شدت پسند ریاستی فورسز اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض داوڑ نے بتایا کہ ’دھماکے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔‘
اتوار, مئی 18, 2025 - 23:45
Main image: 

<p>پاکستان فوج کے اہلکار 24 اکتوبر، 2016 کو کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج کے باہر موجود ہیں۔ شدت پسند بلوچستان میں ریاستی فورسز اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں دھماکے سے دو اموات، متعدد زخمی: حکام


from Independent Urdu https://ift.tt/J0jNz7D

Post a Comment

0 Comments