Hot Posts

6/recent/ticker-posts

لبنان نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کا امکان مسترد کر دیا

لبنان کے صدر نے اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن چاہتا ہے لیکن اسرائیل سے فی الحال تعلقات معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کےلیے اہم بات جنگ کی حالت کا خاتمہ ہے نہ کہ تعلقات کی بحالی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ کی تعلقات کی خواہش پر لبنانی صدر کا یہ پہلا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ امن اور تعلقات کی بحالی میں فرق ہے لبنان کی خارجہ پالیسی میں فی الحال اسرائیل سے تعلقات کی بحالی شامل نہیں۔

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے درمیان 27 نومبر کو ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل لبنان میں خاص طور پر جنوب میں مقامات کے خلاف باقاعدہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کی شرائط کے تحت، حزب اللہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں پیچھے ہٹنا پڑا، جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر ہے جب کہ اسرائیل کو اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر واپس بلانا پڑا، اس علاقے میں صرف لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستے رہ گئے۔

تاہم جنوبی لبنان کے پانچ اسٹریٹیجک مقامات پر اسرائیل اب بھی قابض ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Sr1TlUL

Post a Comment

0 Comments